سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش ہے۔
sans-serif">
جان کیری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی جماعت ہونے کے باوجود حزب اللہ کے پاس 80 ہزار میزائل موجود ہیں جو خطرے کی علامت ہیں